مقبوضہ جموں و کشمیر

محبوب بیگ کی پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات کی حمایت

سرینگر09اکتوبر(کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر رہنمامحبوب بیگ نے پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات کی حمایت کردی۔
محبوب بیگ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ امن کے لیے پاکستان کے ساتھ بات چیت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوست تبدیل ہو سکتے ہیں،ہمسائے نہیں۔ محبوب بیگ کا بیان بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے چند دن بعد آیا ہے۔ امیت شاہ نے بارہمولہ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ بات چیت کو مسترد کردیاتھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button