پاکستان

پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع اورآرمی چیف کے بے بنیاد دعوئوں کو مستردکردیا

مقبوضہ کشمیر بین الاقوامی طورپرر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد:
پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع اورآرمی چیف کے بے بنیاد دعوئوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی طورپرر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے اور جموں و کشمیر کی حتمی حیثیت کا تعین اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے ایک بیان میں مقبوضہ کشمیر میں مبینہ طورپرپاکستانی عسکریت پسندوں کی موجودگی کے دعوئوں کی سختی سے تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی حتمی حیثیت کا تعین کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا ہے، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان پر بھارت کے بے بنیاد دعوئوں کا کوئی جواز نہیں، بھارتی قیادت کا بیان مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔انہوں نے واضح کیاکہ ایسے اشتعال انگیز بیانات علاقائی امن و استحکام کیلئے نقصاندہ ہیں، بھارت دوسروں پر بے بنیاد الزامات لگانے کی بجائے اپنے اندر جھانکے، بھارت دہشتگردی میں اپنے ملوث ہونے کی دستاویزی حقیقتوں کو تسلیم کرے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ دوسرے ملکوں پر بے بنیاد الزامات لگانے کی بجائے بھارت کو دوسرے ملکوں میں ریاستی پشت پناہی کے تحت ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی کے لیے اپنا احتساب کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی آرمی چیف اوپندرا دیویدی نے دلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مبینہ طورپرموجود80فیصد عسکریت پسندوں کا تعلق پاکستان سے ہے۔ اسی طرح بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آزاد کشمیر کے بھارت کا حصہ ہونے کادعویٰ کیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button