بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چوہدری انوار الحق کی ملاقات
مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم کی شدید مذمت
مظفر آباد:
آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری اور وزیراعظم چوہدری انوارلحق نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بیرسٹرسلطان محمود چوہدری سے چوہدری انوارلحق کی ایوان صدر مظفرآباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیاجاری رکھے ہوئے ہے اور وہاں کشمیری عوا م کوبدترین صورتحال کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اور مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف بیس کیمپ سے اندرون و بیرون ملک بھرپور آواز اٹھائی جائے گی اور مودی حکومت کا مکروہ چہرہ عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے آزاد کشمیر میں گوڈ گورننس کے قیام کی کوششیں تیز کرنے پر زور دیا تاکہ آزادریاست میں خوشحالی اور تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو اور عام آدمی کا معیار زندگی بھی بہتر بنانے میں مدد مل سکے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔