مقبوضہ جموں و کشمیر

سوپور میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی دوسرے روز بھی جاری

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز نے ضلع بارہمولہ کے قبضے سوپور میں پیر کو مسلسل دوسرے روز بھی محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائی جاری رکھی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز نے یہ آپریشن اتوار کو قصبے کے علاقے زالورہ گجرپٹی میں شروع کیا تھا۔فورسز نے اتوار کی شام آپریشن کے دوران فائرنگ بھی کی۔حکام نے بتایا ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button