مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی پولیس نے دہلی میں کشمیری نوجوان گرفتار کر لیا

نئی دہلی : بھارتی پولیس کے سپیشل سیل نے دارالحکومت نئی دہلی سے ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کر لیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شبیر احمد لون نامی نوجوان کو بھارتی پولیس نے دارالحکومت کے علاقے غازی پور میں ایک چھاپے کے دوران گرفتار کیا۔دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کے ایڈیشنل سی پی پرمود کشواہ نے گرفتاری کی تصدیق کی اور دعویٰ کیا کہ گرفتار شخص گزشتہ سال نئی دہلی میںمیٹرو پوسٹر کیس میں ملوث ہے۔بھارتی پولیس کا دعویٰ ہے کہ شبیر سلیپر سیل کا رکن ہے اور اس نے متعدد مقامات پر بھارت مخالف پوسٹرز چسپاں کیے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button