مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل سخت حفاظتی انتظامات، کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ

سری نگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںو کشمیر میں بھارت کے یوم جمہوریہ سے قبل سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں جس سے پہلے سے بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار کشمیریوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکومت نے عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ جموںوکشمیر میں اپنے یوم جمہوریہ کی نام نہاد تقریبات کے پرامن انعقاد کی یقینی بنانے کیلئے سرینگر اور دیگر قصبوں میں پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں اور بھارتی فورسز کے مزید دستے تعینات کر دیے ہیں۔ بھارتی فوجی ، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں اہم شاہراہوں اور حساس مقامات پر مسلسل گشت کررہے ہیں ۔ سرینگر میں یوم جمہوریہ کی تقریب بخشی سٹیڈیم میں منعقد ہوگی ، سٹیڈیم کے دونوں دروازوں پر شمال اور جنوب کی جانب حفاظتی بیریکیڈس لگائے گئے ہیں، فورسز اہلکاروںنے سٹیڈیم کو پوری طرح سے اپنے حصار میں لے رکھا ہے ، سری نگر کے مختلف مقامات پر اور دیگر اضلاع کے داخلی راستوں پر چوکیاں قائم کی گئی ہیں جہاں فورسز اہلکار گاڑیوں ، مسافروں اور راہگیروں کی سخت تلاشی لے رہے ہیں ۔
یاد رہے کہ کنٹرول لائن کے دونوںجانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری بھارتی یوم جمہوریہ کو ”یوم سیاہ“ کے طور پر منائیں گے جسکا مقصد بھارت کو یہ واضح پیغام دینا ہے کہ کشمیر میں اسکی حیثیت ایک جارح کے سوا کچھ نہیں اور کشمیری عوام اسکے ناجائز تسلط کے خاتمے تک اپنی جدوجہد ہرقیمت پر جاری رکھیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button