مقبوضہ جموں و کشمیر
پلوامہ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد
سرینگر:
غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع پلوامہ کے علاقے پامپورسے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ پامپور کے علاقے کھریو سے ایک شخص کی پراسرار طورپر لاش برآمد ہوئی ہے مقامی لوگوں نے جس کی اطلاع پولیس کو دی ۔انہوں نے کہاکہ لاش کوپوسٹ مارٹم ، شناخت اور دیگر قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔





