بھارت

بھارت :بہار میں ہندو انتہاپسندوں نے مدرسے کے طلبا کو”جے شری رام”کے نعرے لگانے پر مجبور کردیا

پٹنہ:بھارتی ریاست بہار میں ضلع بنکا کے علاقے براہت کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ہندو انتہاپسند مدرسے کے طلبا ء کو ”جے شری رام” کے نعرے لگانے پر مجبورکررہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ویڈیو پر شدید غم و غصے کا اظہارکیاجارہاہے اورسوشل میڈیا صارفین نے بہار پولیس کوٹیگ کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔بنکا پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ تحقیقات جاری ہے ۔ پولیس نے بتایاکہ ذمہ داروں کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس کیس کے سلسلے میں اب تک چار مجرموں کو گرفتارکیاگیاہے۔پولیس نے بتایاکہ خطے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں۔اس تشویشناک واقعے نے مذہبی عدم برداشت اور مسلمانوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کے بارے میں شدید خدشات کو جنم دیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button