بھارت

بھارت :منی پور میں تازہ تشدد، دو خواتین قتل، کئی گھر نذر آتش

امپھال: بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں تازہ تشدد کے دوران دو خواتین قتل اور کئی مکانات نذر آتش کر دیے گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلح افراد نے کوکی برادری سے تعلق رکھنے والی دو خواتین کو اس وقت گولی مار کر قتل کر دیا جب وہ کھیت میں لکڑیاں جمع کرنے گئی تھیں۔حکام کے مطابق مقتول خواتین کی شناخت 60سالہ چونگا سٹل ہا اور 30سالہ کمبوئی سنگسون کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں کی گولیوں سے چھلنی لاشیں کھیت سے برآمد ہوئیں۔مسلح افرادنے کئی مکانات کو بھی آگ لگا دی۔ یہ ہلاکتیں تامنلونگ اور نونی اضلاع میں دوخواتین سمیت چار افرادکو گولی مارے جانے کے دو روز بعد ہوئی ہیں۔13ستمبر کو تامنلونگ ضلع کے ٹولن کوکی علاقے میں مشتبہ مسلح افراد نے ایک گھر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور اس کا شوہر ہلاک جبکہ ان کا شیر خوار بیٹا زخمی ہو گیا۔ اسی روز نونی ضلع کے لونگپی علاقے میں بھی مسلح افراد نے ایک خاتون اور ایک شخص کو گولی مار دی۔
دوسری جانب حملہ آوروں نے کانگ پوکپی کے علاقے چوانگ کیننگ کو نشانہ بنایا جس کے بعد بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (CRPF) کے اہلکاروں کے ساتھ رات بھر فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا اور کم از کم دو مکانات نذرآتش ہوئے۔ حکام کے مطابق ایک مقامی رہائشی ڈینیئل چرنمائی نے بتایا کہ حملہ منگل کی شام شروع ہوا اور فائرنگ بدھ کی صبح تک جاری رہی۔ناگا پیپلز فرنٹ کے رکن اسمبلی اور سینئر ناگا رہنما آوانگ بو نیومائی نے چوانگ کیننگ میں ہلاکتوں اور مکانات جلائے جانے کے واقعات کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پرتشدد واقعات کسی بھی برادری کے مفاد میں نہیں ہیں۔
دریں اثناء بھارتی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران دو بھائیوں کو گرفتار کر لیا جنہیں امپھال ایسٹ میں بھارتی پیرا ملٹری اہلکاروں پر حالیہ حملوں میں ملوث قرار دیاگیا ہے۔مئی 2023 سے منی پور میں جاری تشدد میں 260 سے زائد افراد ہلاک، ہزاروں زخمی اور تقریبا 60 ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button