بھارت

عام لوگوں کے مسائل نظر انداز کرنے پر راہل گاندھی کی بھارتی میڈیا پر کڑی تنقید

نئی دلی: بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنما اور لوک سبھامیں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے عام لوگوں اورکسانوں کے مسائل اجاگر کرنے میں ناکامی پر بھارتی میڈیا پر کڑی تنقید کی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راہل گاندھی نے مدھیہ پردیش کے شہر مہو میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے میڈیا کو بڑے کاروباری گروپوں کے ذریعے کنٹرول کیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں ملک اور عوام کے حقیقی مسائل کو نظر انداز کیاجارہاہے ۔انہوں نے بھارت میں کسانوں اور بے روزگار نوجوانوں کو درپیش چیلنجوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ ان موضوعات کواکثر تجارتی مفادات کی خاطر سیاسی بیانیے کے تحت نظر انداز کر دیاجاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت کا متعصب میڈیا عام شہریوں کی جدوجہد کو نظر انداز کرتے ہوئے کاروباری مفادات کا تحفظ کر رہاہے ۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب راہل گاندھی نے بھارت کے میڈیا کے طرز عمل پر تنقید کی ہے۔ اس سے قبل بھی وہ میڈیا کی طرف سے عام لوگوں کے مسائل کو اجاگر کرنے میں ناکامی پر کو اجاگر کرتے رہے ہیں ۔کانگریس لیڈر نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ "جمہوریت کے چوتھے ستون” کے طور پر اپنااہم کردارادا کرے اوربھارت میں پسماندہ طبقوں کو درپیش چیلنجوں کو اجاگر کرنے پر توجہ مرکوز کرے۔
واضح رہے کہ بی جے پی کے ہندوتوا نظریات سے متاثر بھارتی میڈیا پاکستان، بھارت میں مسلمانوں اور مسلمانوں کی عبادت گاہوں کے بارے میں سنسنی خیزخبروں اور رپورٹوںکے ذریعے عوام کی توجہ حقیقی مسائل سے ہٹا رہا ہے ۔بھارتی میڈیا ملک میں بے روزگاری، بڑھتی ہوئی عدم مساوات اور زرعی بحران جیسے اہم چیلنجوں کو اجاگر کرنے کی بجائے فرقہ وارانہ اور قوم پرست جذبات کوبڑھا رہا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button