محاصرے اور تلاشی

جموں بھر میں بھارتی فوجیوں کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے تقریبا دو درجن سے زائدمقامات خاص طورپر جموں کے علاقے کے بالائی اورجنگل کے علاقوں محاصرے اور تلاشی کی بڑی کارروائیاں شروع کی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ کارروائیاں راجوری، پونچھ، ریاسی، ڈوڈا، کشتواڑ، کٹھوعہ، اودھمپور، رام بن اور جموں کے اضلاع میں شروع کی گئی ہیں ۔تلاشی کی کارروائیاں 23مقامات پر جار ہیں جن میں سب سے زیادہ کارروائیاں وادی چناب کے اضلاع کشتواڑ، ڈوڈا اور رام بن میں شروع کی گئی ہیں۔

 

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button