بھارت
بھارت کو تارکین وطن کے خلاف امریکی کریک ڈائون کے منفی اثرات کا خدشہ
نئی دہلی: غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف امریکی کریک ڈائون سے بھارت میں خدشات اور غیر یقینی کی کیفیت پیدا ہوئی ہے جس کی تعداد امریکہ میں سب سے زیادہ ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پیو ریسرچ سینٹر کے مطابق2022تک 7لاکھ سے زائد بھارتی غیر قانونی طورپر امریکہ میں مقیم تھے۔بھارتی حکومت نے امریکہ کے ساتھ اپنے مضبوط تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے صورتحال سے نمٹنے کی اپنی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ تاہم خدشہ ہے کہ کریک ڈائون سے ہنر مند کارکنوں کے لیے H-1Bویزا سمیت قانونی امیگریشن کے راستے بھی اثر انداز ہو نگے ۔گجرات میں جو کہ بھارت سے امریکہ جانے والوں کا سب سے بڑا مرکز ہے، لوگ بے چینی سے یہ دیکھنے کے منتظر ہیں کہ صورتحال کونسا رخ اختیارکرلیتی ہے۔ بہت سے بھارتی خطرات کے باوجود بہتر معاشی مواقع کی تلاش میں امریکہ منتقل ہوجاتے ہیں۔







