حکام ”ایم بی بی ایس “ انٹرنز کا وظفیے میں اضافے کا مطالبہ فوری طور پر حل کریں، میر واعظ
سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ” ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس“ انٹرنز کا وظیفہ میں اضافے کا مطالبہ بالکل جائز اور درست ہے لہذا حکام کو چاہیے کہ وہ اس پر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔
میر واعظ نے سماجی رابطوں کی سائٹ ” ایکس “ پر لکھا کہا وظیفے میں اضافے کا یم بی بی ایس اور بی ڈی ایس انٹرنز کا کا مطالبہ فوری توجہ کا متقاضی ہے۔ اہم ذمہ داریان نبھانے اور کئی کئی گھنٹوں تک کام کرنے والے نوجوانون ڈاکٹروں کیلئے محض 12ہزار 3سو روپے کا وظیفہ انتہائی ناکافی ہے۔“
میر واعظ نے مزید کہا کہ انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ انٹرنز کے ساتھ بات چیت کرے، ان کے حقیقی مطالبے کو منصفانہ اور فوری طور پر حل کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ مریضوں کی دیکھ بھال میں خلل نہ پڑے۔
یاد رہے کہ مقبوضہ علاقے میں ” ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس“ انٹرنز “ وظیفہ میں اضافے کے اپنے مطالبے پر زور دینے کیلئے گزشتہ کئی روز سے ہڑتال پر ہیں۔






