پاکستان

پاکستان کامقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پراظہار تشویش

اسلام آباد:
پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پرتشویش ظاہر کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اپنی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں ۔ انہوں نے واضح کیاکہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کی حمایت جاری رکھے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اورکشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل پر زوردیا۔شفقت علی خان نے بریفنگ کے دوران انڈین جیلوں میں قید پاکستانیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں سے متعلق تفصیلات کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے فراہم کی گئیں تفصیلات کے مطابق اس وقت بھارتی جیلوں میں 770پاکستانی قیدی موجود ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نیافغانستان میں چھوڑے گئے امریکی جدید ہتھیاروں کے حوالے سے کہا کہ یہ ہتھیار پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں اور یہ کابل حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان ہتھیاروں کاپاکستان کے خلاف استعمال روکے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button