پاکستان
بھارت کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے جاری نوٹم میں کہاگیاہے کہ بھارت کے رجسٹرڈ طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود بدستور بند رہے گی۔ بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں23اکتوبر تک کی توسیع کی گئی ہے ۔ بھارتی ایئرلائنز کے زیرِ ملکیت یا لیز پر لیے گئے طیاروں کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی پابندی 15 اکتوبر سے 24نومبر 2025تک نافذ رہے گی۔
واضح رہے کہ رواں سال مئی میں بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف بلا اشتعال جارحیت کے بعد پاکستان نے23اپریل سے بھارت کے لیے فضائی حدود بند کر دی تھی۔فضائی حدود کی مسلسل بندش کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو اربوں روپے کا نقصان کا سامنا ہے۔







