بھارت

اوڈیشہ، دہرادون میں دو بھارتی فوجیوں کی خودکشیاں

سندر گڑھ:بھارتی ریاستوںاوڈیشہ ور راجستھان میں بھارتی پیراملٹری کے دو اہلکاروں نے خودکشی کر لی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اوڈیشہ کے ضلع سندر گڑھ میں بھارتی سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک حوالدار نے خودکشی کی ہے۔
اتر پردیش کے رہائشی حوالدارسباش پرساد نے لتھی کٹہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع ماتکم جھرن سی آر پی ایف کیمپ میں اپنی سروس رائفل سے گولی مارکر خودکشی کی۔پولیس نے لاش تحویل میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے ۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو اہلخانہ کے حوالے کیا جائے گا۔
دریں اثنا، راجستھان کے علاقے دوسہ میں بھارتی پیراملٹری انڈو تبتین بارڈر پولیس کے کانسٹیبل نے مسوری میں خودکشی کر لی ہے۔ایس ایس پی دہرادون اجے سنگھ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ کانسٹیبل چیترام مینا نے اپنے کمرے کی کھڑکی سے رسی باندھ کر خود کو پھانسی دی ہے۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔پولیس خودکشی کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش کر رہی ہے ۔
واضح رہے کہ شورش زدہ علاقے میں طویل عرصے تک تعیناتی اور چھٹی نہ ملنے اور ناقص خوراک کی وجہ سے بڑھتی ہوئی مایوسی کی وجہ سے بھارتی فوج میں خودکشی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button