APHC

کشمیری پنڈتوں کی وادی کشمیر میں واپسی ایک انسانی مسئلہ ہے ، میر واعظ

بھارتی حکومت نے ایک منصوبے کے تحت پنڈتوں کو وادی سے نکالا تھا

سرینگر:کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ کشمیری مسلمان پنڈتوں کی مقبوضہ وادی کشمیر میں واپسی کے خواہاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنڈتوں کی واپسی ایک انسانی مسئلہ ہے اور اسے تنازعہ کشمیرسے ہرگز نہیں جوڑنا چاہیے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمرفاروق نے ایک میڈیاانٹرویو میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پنڈت اپنے گھروں کو لوٹیں اور اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ پہلے کی طرف امن سے زندگی گزاریں ۔ میر واعظ نے کہا کہ انہوں نے کئی بار جامع مسجد سرینگر کے منبر سے کشمیری پنڈتوں کی واپسی کی اپیل کی ہے ، ان کی واپسی کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے،اکثریتی برادری ان کے استقبال میں اپنا کردار ادا کرے گی۔
میر واعظ نے مزید کہا کہ انہوں نے کشمیری پنڈتوں کے وفود سے ملاقات کی اور واپسی کے بارے میں انہیں تجاویز بھی دیں ۔ میرواعظ عمرفاروق اس وقت دہلی میں ہیں،جہاں وہ مسلمانوں کے مسائل اور وقف ترمیمی بل کے حوالے سے مسلم رہنماو¿ں، دانشوروں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
یا د رہے کہ بھارتی حکومت نے کشمیری پنڈتوںکو1990کے اوائل میں ایک منصوبے کے تحت وادی سے نکالا تھا۔ مقبوضہ جموںوکشمیر کے اس وقت کے گورنر جگموہن نے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنایاتھا۔ پنڈتوں کو وادی سے نکالنے کا مقصد کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو فرقہ واریت اوردہشت گردی کا رنگ دینا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button