جموں

پونچھ: جنگل میں آگ کے باعث بارودی سرنگیں پھٹ گئیں

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب دو مقامات پر آج بارودی سرنگ کے کئی دھماکے ہوئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دھماکے ضلع میں من کوٹ سیکٹر کے علاقوں مینڈھر اور سونا گلی میں دھاری ڈبسی جنگل میں آگ بھڑکنے کے باعث ہوئے۔
حکام نے بتایا کہ وقفے وقفے سے چھ سے زائد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں لیکن کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
حکام نے مزید کہا کہ آگ لگنے کی وجہ کا پتہ لگایا جا رہا ہے اور س پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
یاد رہے کہ بھارتی فوج نے کنٹرول کے قریب واقع علاقوںمیں بڑی تعداد میں بارودی سرنگیں بچھا رکھی ہیں جن کی زد میںاکثر عام شہری آجاتے ہیں اور جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں یاعمر بھر کیلئے معذور ہو جاتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button