مقبوضہ جموں و کشمیر

پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کشمیریوں کیلئے ہمت و حوصلے کا باعث ہے، شبیر شاہ

سری نگر: کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند سینئر رہنمااور جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی پر پاکستانی عوام اور حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شبیر احمد احمد شاہ نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کے جائز مطالبے کی غیر متزلزل حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ”یوم یکجہتی کشمیر “ بھر پور جوش و جذبے سے منانا پاکستان کے غیر متزلزل عزم اور کشمیر کاز سے پختہ وفاداری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پاکستان کی پائیدار حمایت و تائید کے انتہائی مشکور و ممنون ہیں۔ انہوں نے علاقائی اور عالمی فورمز پر کشمیر کاز کی بھر پور وکالت اور جاری آزادی کی جدوجہد کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے میں پاکستان کے اہم کردار کی تعریف کی۔
شبیر احمد شاہ نے پاکستان میں امن و خوشحالی اور معاشی استحکام کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بھر پور اخلاقی، سیاسی و سفارتی حمایت بھارتی جبر و استبداد کا شکار کشمیریوں کے لیے ہمت و حوصلے کا باعث ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button