مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر : آتشزدگی سے3مکان جل کرخاکستر

سرینگر:
غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے گرمائی دارلحکومت سرینگر میں آگ لگنے سے کم سے کم تین رہائشی مکان جل کر خاکستر ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آگ نورباغ کے علاقے رکھ کالونی میں ایک مکان میں لگی جو تیزی سے قریبی عمارتوں تک پھیل گئی۔آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ آگ بجھانے کے لیے پہنچ گئے۔ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔ پولیس نے آتشزدیگی کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button