مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:رامبن حادثے میں مرنے والوں کی تعداد چھ ہو گئی

سرینگر25جولائی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع رامبن کے علاقے رامسو میں سڑک حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے کیونکہ ایک اور زخمی خاتون سرینگر کے ایک اسپتال میں دم توڑ گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق45سالہ نازہ بیگم نے سرینگر کے صورہ ہسپتال میں دم توڑدیا۔اس کی موت کے ساتھ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 6ہو گئی ۔ ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والی دو خواتین جی ایم سی اسلام آباد میں زیر علاج ہیں۔
ادھر بارہمولہ اوڑی ہائی وے پر پولیس ٹریننگ کالج شیری بارہمولہ کے قریب60سالہ محمد علی شاہ ایک گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔دریں اثناء راجوری قصبے میں واٹر پوائنٹ کے قریب ہائی وے پر ایک موٹر سائیکل اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button