بھارت

آپریشن بلیو سٹار کو41برس مکمل، گولڈن ٹیمپل خالصتان کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا

امرتسر:آپریشن بلیو اسٹار کو 41 برس مکمل ہونے کے موقع پر امرتسر میں گولڈن ٹیمپل خالصتان کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آپریشن بلیو سٹار کے دوران مارے گئے جرنیل سنگھ بھنڈرانوالے کی برسی کے موقع پر ایس اے ڈی کے رہنما سمرن جیت سنگھ مان گولڈن ٹیمپل پہنچے تو لوگوں نے خالصتان زندہ باد کے نعرے لگائے۔آپریشن بلیو سٹار1984میں یکم سے 10جون تک 10 روزتک جاری رہا اس دوران بھارتی فوجیوں نے ہزاروں سکھوں کو گولیاںکا نشانہ بنایا۔آپریشن بلیو سٹار کو 41 برس مکمل ہونے کے موقع پر جمعہ کو امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں بڑی تعداد میں سکھ جمع ہو ئے ۔اس موقع پر اکال تخت کے سابق جتھیدار جسبیر سنگھ روڈے نے کہا کہ آج تک بھارتی حکومت سکھوں کے مقدس مقام پر حملے کا جواب نہیں دیا۔ انہوں نے کہاکہ سکھ اپنے حقوق کامطالبہ کر رہے تھے۔ انہوں نے بھارتی حکومت کے خلاف حملے کا اعلان نہیں کیا تھا، پھر ان پر کیوں حملہ کیا گیا ۔ان کے خطاب کے دوران شرکاء نے خالصتان زندہ باد کے نعرے لگائے۔6جون 1984کوبھارتی فوج نے اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے حکم پر پنجاب میں جرنیل سنگھ بھنڈرانوالے کی قیادت میں سکھ عسکریت پسندی پر قابو پانے کے لیے گولڈن ٹیمپل پر دھاوا بول کر ہزاروں سکھوں کو نشانہ بنایا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button