کشمیری تارکین وطن

اٹلی : تحریک کشمیر یورپ کے زیر اہتمام کشمیر یکجہتی کانفرنس

بریشیا، اٹلی:
تحریک کشمیر یورپ کی جانب سے دو ہفتے جاری رہنے والی کشمیر یکجہتی مہم کے اختتام پر اٹلی کے شہر بریشیا میں ایک عظیم الشان "کشمیر یکجہتی کانفرنس” منعقد کی گئی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانفرنس کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کرنا تھا۔یورپ میں ہونے والی یہ سب سے بڑی کشمیر یکجہتی کانفرنس تھی، جس میں اٹلی کے مختلف شہروں سے کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔تقریب سے برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان، تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی، میلان کے اسسٹنٹ قونصل جنرل احمد ولید، کمیونٹی ویلفیئر اتاشی وقار خان اور کشمیری حریت رہنماء شمیم شال نے خطاب کیا ۔مقررین نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو آر ایس ایس کا چہرہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ انکی پالیسیاں ہٹلر کی فسطائی سوچ پر مبنی ہیں ۔انہوں نے بھارت کی جانب سے اسرائیلی طرز پر مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی بستیوں کے قیام کے منصوبے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ عالمی برادری کو بھارتی اقدامات کے خلاف فوری کارروائی کرنی چاہیے۔مقررین نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو اجاگر کرنے کیلئے سیاسی سطح پر متحرک ہونے پر زور دیا اور کہا کہ ظلم کے خلاف موثر آواز اٹھانے کے لیے سیاسی نمائندگی ضروری ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button