مقبوضہ جموں و کشمیر

یوگی ناتھ کے بیانات انکے اسلامو فوبیا کی عکاسی کرتے ہیں: روح اللہ مہدی

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغاسیدروح اللہ مہدی نے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے مسلمان مخالف بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انکے اسلامو فوبیا کی عکاسی کرتے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انہوں نے ” ایکس “پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یوگی ناتھ کا مسلمانوں کے حوالے سے حالیہ بیان ان کے اسلامو فوبیا کی تازہ ترین مثال ہے۔
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاستی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز الفاظ کا استعمال کیاہے۔ انہوں نے مسلمانوں کے لیے ”کٹھ ملاح “جیسی اصطلاح استعمال کی۔ مہدی نے کہا کہ یوگی ناتھ آر ایس ایس کے نظریے کاکھلے عام پرچار کررہے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button