بھارت: دلت خواتین کے خلاف مظالم میں اضافے پر اظہار تشویش
نئی دلی:
بھارت میں ایک کانفرنس کے مقررین نے دلت خواتین پر بڑھتے ہوئے مظالم پر سخت تشویش کا اظہار کیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دلت استری سکتی کی سالانہ ریاستی کانفرنس کے مقررین نے دلت اور قبائلی خواتین کی حالت زار پر تشویش کااظہار کیا۔ انہوں نے دلت خواتین سے زیادتی کے مرتکب مجرموں کو عدالتوں کی طرف سے سزاسنائے جانے کی مایوس کن شرح پر افسوس کا اظہار کیا۔ مقررین نے نیشنل کرائم ریکارڈ بیوروکی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے تیلگو زبان بولنے والی ریاستوں میں خواتین کی حالت شمالی ریاستوں کی خواتین سے بہتر ہے۔ انہوں نے دلت اورقبائلی خواتین کی آواز بلند کرنے پر دلت استری سکتی کی کوششوں کی تعریف کی ۔دلت استر ی سکتی دلت خواتین کے حقوق کے تحفظ کام کرنے والی تنظیم ہے ۔دلت استری سکتی کی کنوینر گیڈم جھانسی نے تنظیم کی طرف سے بھارت میں دلت اور قبائلی خواتین کی بہبود کے لیے شروع کیے گئے پروگراموں کے بارے میں بتایا۔آچاریہ ناگرجنا یونیورسٹی کی پروفیسر سرسوتی ایر نے اس موقع پر کہا کہ دلت خواتین کے خلاف تشدد اکثر پریشان کن نتائج کا باعث بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے صدمے کا سامنا کرنے والے ہر پانچ میں سے تین خواتین نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں۔