مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کر رہی ہے ، طارق قرہ

جموں:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے صدر طارق حمید قرہ نے کہا ہے کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت کشمیری عوام کے مینڈیٹ کی توہین کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی حیثیت کی بحالی کیلئے کشمیری عوام نے کانگریس کو بھاری مینڈیٹ دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق طارق حمید قرہ نے جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اودھمپور ،پونچھ، راجوری، رام بن، ڈوڈہ اور کشتواڑ سمیت جموں کے کئی اضلاع میں کانگریس کی مہم کے دوران عوام نے زبردست ردعمل دیا اور ریاستی حیثیت کی بحالی کشمیری عوام کا بنیادی مطالبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی سے انکار پر مودی حکومت کے خلاف کشمیری عوام میں شدید غم وغصہ پایاجاتاہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے بعض افسران کی سوچ تبدیل نہیں ہوئی ہے اور وہ اب بھی آمرانہ ذہنیت سوچ رکھتے ہیں جبکہ ایک منتخب جمہوری نظام میں عوام اور جمہوری روایات کا احترام کیاجاتا ہے ۔طارق حمید قرہ نے کہاکہ پانی اور بجلی جیسی بنیادی سہولتوں کی عدم دستیابی پر اپنی آواز بلند کرنے پرلوگوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ جیسے کالے قانون کے تحت جیلوں میں قید کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button