World

کینیڈا میںبھارتی سفارتکارنے خالصتان ریفرنڈم کے منتظم کے قتل کے لئے رقم پیش کی: ایس ایف جے

واشنگٹن:  امریکہ میں قائم خالصتان نواز تنظیم سکھس فار جسٹس (SFJ)کا کہناہے کہ کینیڈا میں تعینات ایک بھارتی سفارتکار نے خالصتان ریفرنڈم کے منتظم اندرجیت سنگھ گوسال کے قتل کے لیے 50ہزار ڈالر کی رقم ایک ہٹ مین کو پیش کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایس ایف جے نے ایک بیان میں کہاکہ کینیڈین سیکیورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیاں قتل کے اس منصوبے سے آگاہ تھیں اور رائل کینیڈین مائونٹڈ پولیس (RCMP)نے اندرجیت سنگھ کوجان کے خطرے کے پیش نظر حال ہی میں سیکیورٹی اور تحفظ کی پیشکش بھی کی ہے۔کینیڈین میڈیا کے مطابق اندر جیت سنگھ گوسال خالصتان ریفرنڈم مہم کے منتظمین میں شامل رہے ہیں اور انہیں پہلے بھی پولیس نے احتیاط برتنے کی ہدایت کی تھی جس میں ایسے خدشات ظاہر کیے گئے تھے کہ ان پر حملے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔ایس ایف جے کے جنرل کونسل گروپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ تنظیم یہ تفصیلات اس لیے سامنے لا رہی ہے تاکہ کینیڈا میں سکھ کارکن ہردیپ سنگھ نجر کے قتل جیسا ایک اور واقعہ رونما نہ ہو۔ایس ایف جے کے مطابق اندرجیت سنگھ کے خلاف قتل کی سازش سے متعلق معلومات کینیڈین حکومت کے اعلیٰ ترین اداروں، بشمول وزیراعظم مارک کارنی کے دفتر، وزیر خارجہ انیتا آنند کے دفتر اور وزیر برائے عوامی تحفظ تک پہنچا دی گئی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button