مقبوضہ جموں و کشمیر

پونچھ:بارودی سرنگ کے دھماکے میں بھارتی فوجی زخمی

جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں آج بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں بھارتی فوجی زخمی ہوگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دیپک کمار نامی فوجی مینڈھر کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں زخمی ہوا۔ زخمی فوجی کو علاج کیلئے ہسپتال میں داخل کیا گیا۔
یاد رہے کہ پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ گزشتہ روز سے بارودی سرنگ کا یہ دوسرا دھماکہ ہے۔ جمعہ کو ضلع کے علاقے ترکنڈی میں اسی طرح کے دھماکے میں ایک بھارتی فوجی زخمی ہوا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button