مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر میں آتشزدگی سے تین رہائشی مکانات جل کر خاکستر

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع سرینگر میں آتشزدگی کے ایک واقعے میںتین رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آگ نواب بازار کے علاقے سونارکول میں ایک گھر سے نمودارہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے نزدیکی گھروں تک پھیل گئی۔آگ لگنے کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگ آگ بجھانے کے لیے پہنچ گئے۔ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button