APHC-AJK

کنن پوش پورہ کے متاثرین اب بھی انصاف کے منتظر ہیں: محمودساغر

اسلام آباد:جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے قائم مقام چیئرمین محمود احمد ساغرنے کنن پوش پورہ سانحے کو کشمیر کی حالیہ تاریخ کا ایک خوفناک واقعہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود اجتماعی عصمت دری کے متاثرین اب بھی انصاف کے منتظر ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمود ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کپواڑہ کے علاقے کنن پوشپورہ میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے کشمیری خواتین کی اجتماعی عصمت دری بھارتی جمہوریت کے چہرے پرایک بدنما دھبہ ہے۔انہوں نے اسے بزدلی کا شرمناک مظاہرہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ 23فروری 1991کے دن بھارتی فوجیوں نے سرحدی ضلع میں دہشت گردی کا کھلا مظاہرہ کرتے ہوئے عمر سے قطع نظر سینکڑوں خواتین کی عصمت دری کی۔انہوں نے اس گھنائونے جرم میں ملوث فوجیوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کافی ثبوتوں کے باوجود مجرموںکے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ ایسے جرائم میں ملوث ایک بھی بھارتی فوجی کو اب تک سزا نہیں دی گئی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button