میرواعظ عمر فاروق کی طرف سے خواجہ غلام مصطفی کی وفات پر اظہار تعزیت
سرینگر:
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء اور عوامی مجلس عمل کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق نے تنظیم کے سرکردہ رکن خواجہ غلام مصطفی درابوکی وفات پر گہرے دکھ اورافسوس اظہار کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میرواعظ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مرحوم درابوکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایک انتہائی بااخلاق اور ملنسار شخصیت تھے۔انہوں نے سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ور مرحوم کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی۔میرواعظ نے معروف کشمیری صحافی اور زی نیوز کے سابق بیورو چیف نصیر احمد وانی کی وفات پر بھی گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نصیر احمد ایک ایسے پیشہ ور صحافی تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی صحافت کے ساتھ ہر ممکن طور پر انصاف کرنے کی کوشش کی۔میرواعظ کی ہدایت پر تنظیم کے ایک اعلی سطح کا وفد نے رام باغ اور قمر آباد بمنہ جاکر مرحومین کی اجتماعی فاتحہ خوانی کی تقریبات میں شرکت کی اور میرواعظ کا تعزیت اور ہمدردی کا پیغام پہنچایا۔وفد میں حاجی الطاف احمد بٹ، مشتاق احمد صوفی، ایڈوکیٹ یاسر احمد دلال، پیر غلام نبی، محمد یوسف بٹ شامل تھے۔