مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریبات سے قبل مقبوضہ کشمیر میں سخت پابندیاں نافذ

سرینگر10جنوری(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ نے 26جنوری کو منائے جانیوالے بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریبات سے قبل پورے مقبوضہ علاقے خصوصاجموں خطہ میں نام نہاد سیکورٹی انتظامات کے نام پر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کنٹرول لائن کے ساتھ تمام اضلاع میں بھارتی فوج، بارڈر سیکورٹی فورس اور ویلج ڈیفنس گارڈز کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ جموں، راجوری، پونچھ، کٹھوعہ، سانبہ اور کشتواڑ میں رات کا گشت بڑھادیا گیا ہے۔ قابض حکام نے ضلع سانبہ میں گزشتہ دو ماہ سے رات کا کرفیو نافذ کررکھا ہے جبکہ جموں اور کٹھوعہ اضلاع میں بھی تلاشی کی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button