موسم کی صورتحال

مقبوضہ جموں وکشمیر:پہاڑوں پر برفباری، میدانی علاقوں میں بارش

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق منگل کی سہ پہر سے وادی کشمیر کے بالائی علاقوں بشمول سیاحتی مقامات گلمرگ، سونہ مرگ اور دودھ پتھری میں تازہ برف باری کیوجہ سے لوگوں میں خوشی کی لہر ڈوڑگئی ہے۔گلمرگ میں پانچ انچ تک برف پڑی ہے، جنوبی اضلاع کولگام ، شوپیاں ، اسلام آباد کے ساتھ ساتھ پیر پنجال کی پہاڑیوں پر بھی تازہ برف باری ریکارڈ ہوئی ہے ۔
دریں اثنا مقبوضہ علاقے کے محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر مغربی ہوائیں داخل ہونے کے نتیجے میں وادی کشمیر میں 28فروری کی دوپہر تک وسیع پیمانے پر برف باری اور بارش کا امکان ہے ۔ انہوںنے کہا کہ برف باری کے نتیجے میں مغل روڈ اور دیگر پہاڑی علاقوں کی شاہراہوں پرٹرانسپورٹ عارضی طور پر متاثر ہو سکتی ہے ۔ ٹرانسپورٹروں اور سیاحوں سے ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button