آزاد کشمیر

بھارتی فوجی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں ، چوہدری لطیف اکبر

مظفرآباد:
آزاد کشمیر کے قائم مقام صدر آزادچوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج ریاستی سرپرستی میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق چوہدری لطیف اکبر نے ایوان صدر مظفرآباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آزادکشمیر میں انسانی حقوق کا کوئی مسئلہ نہیں انفرادی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لئے قانون سازی کی گئی ہے جس پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ تاہم انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجی بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث ہیں اوران کااحتساب کیاجانا چاہیے ۔ ایوان صدر میںتقریب ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کشمیری نوجوان چوہدری جمیل اور آزادکشمیر میں انسانی حقوق کے لئے خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کے اعزاز میں منعقدکی گئی تھی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button