آزاد کشمیر

لبریشن فرنٹ کی محمد یاسین ملک کے بارے میں الجیریرہ میں شائع ہونے والی رپورٹ کی مذمت

سرینگر:
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے 2 اکتوبر کو الجزیرہ کی طرف سے شائع ہونے والی اس رپورٹ کی شدید مذمت کی ہے جو کسی نامعلوم رپورٹر نے 85صفحات پر مشتمل محمد یاسین ملک کے اس جواب کے بارے میں لکھی ہے جو انہوں نے اپنی سزائے موت کی این آئی اے کی درخواست کے حوالے سے دلی ہائیکورٹ میں جمع کرایا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق لبریشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ رپورٹ انتہائی مشتبہ ہے جو نامعلوم رپورٹر نے محمد یاسین ملک کی طرف سے جمع کرائے گئے مفصل جواب کی گہرائی میں جائے بغیر انتہائی مذموم مقاصدکے تحت تیار کی ہے۔مرکزی ترجمان اور محمد یاسین ملک کے خصوصی نمائندے محمد رفیق ڈار نے رپورٹ کو جعلی اور زہریلا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسکا مقصد تحریک آزادی کشمیر کے ایک عظیم رہنما کی شبیہ کو خراب کرنا ہے۔
ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر الجزیرہ نے رپورٹ کو جلد از جلد درست نہ کیا یا اس پر معذرت نہ کی تو جموںوکشمیر ہتک عزت کے مقدمے کا حق محفوظ رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر نظر بند محمد یاسین ملک ایک مقبول و معرورف آزادی پسند رہنماہیں جنکا بے لوث اور فعال کردار و قربانیاں سب کے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این آئی اے کی سزائے موت کی درخواست پر یاسین ملک کا 85 صفحات کا جواب ان کے تمام دشمنوں کے لیے چشم کشا ہے۔
محمد رفیق ڈار نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ بھارتی ایجنسیوں نے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے یاسین ملک کے خلاف ایک مذموم مہم شروع کر رکھی ہے تاہم یہ لوگ اپنے مذموم منصوبوں میں ہرگز کامیاب نہیں ہونگے۔
جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید ہیں۔ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی ایک عدالت نے انہیں ایک جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنارکھی ہے ۔ تحقیقاتی ادارے نے اب عمر قید کو سزائے موت میں بدلنے کی درخواست دے رکھی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button