مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر:بھارتی پولیس نے حریت رہنما مشتاق الاسلام کو گرفتار کر لیا
سرینگر12دسمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے حریت رہنما مشتاق الاسلام کو سرینگر سے گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے انہیں شہر کے علاقے ہٹہ مالو میں انکے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔ گرفتار ی کے بعد انہیں بٹہ مالو تھانے منتقل کیا گیا۔