آزاد کشمیر

یورپی یونین تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اہم کردار اداکرے ، بیرسٹر سلطان چوہدری

آزاد کشمیر کے سابق صدر کے ایچ خورشید کو شاندار خراج عقیدت

اسلام آباد:
آزاد جموں وکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یورپی یونین پرزوردیاہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرے تاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے ان خیالات کا اظہار ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں آسٹریا کی سفیر اینڈریا وکی سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہاکہ پاک بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں اور ان دونوں کے درمیان کوئی بھی چھوٹا یا بڑا حادثہ ایٹمی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ 5اگست2019کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔عالمی برادری، یوپی یونین خصوصا آسڑیاکو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں بند کرانے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنی کوششیں تیز کرنی چاہئیں ، کیونکہ آسٹریا کا انسانی حقوق پر بہترین ٹریک ریکارڈ ہے۔۔ انہوںنے یورپی یونین پر زوردیاکہ وہ جموں وکشمیر کے بارے میں اپنا خصوصی نمائندہ بھی مقررکرے ۔
ادھر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ایک بیان میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے معتمد خاص اور آزاد کشمیر کے سابق صدر کے ایچ خورشید کو انکی برسی کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کیاہے ۔ انہوںنے کہاکہ کے ایچ خورشید ایک بے لوث قومی رہنما تھے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی کشمیری عوام کے حقوق کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ انہوںنے کہاکہ کے ایچ خورشید نے آزادکشمیر میں جمہوریت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے گرانقدر خدمات انجام دیں۔ ان کی اصول پسندی، دیانتداری اور عوامی خدمت کے جذبے کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ صدر آزاد کشمیر نے کہاکہ کشمیری عوام کو ان کے جمہوری اور آئینی حقوق سے روشناس کرایا اور اس کے لیے انتھک محنت کی۔ انہوں نوجوان نسل کو ایچ خورشید کے نظریات اور خدمات سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ ان کے نقش قدم پر چل کر کشمیری عوام کی بہتری کے لیے کام کرسکیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button