بھارت
اتر پردیش: ہندوتوا غنڈوں نے دو مسلمان بھائیوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا
لکھنو: بھارتی ریاست ا ترپردیش کے ضلع وارانسی میں ہندو توا غنڈوں نے دو مسلمان بھائیوں نیاز احمد اور خورشید احمد کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا یا اور انہیں ”جئے شری رام “ کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ایک درجن کے قریب ہندو توا غنڈوں نے دونوںبھائیوں کو تیز دھار آلوں اور لاٹھیوں سے مارا پیٹا ۔حملہ آوروں نے پہلے نیاز کو مارا پیٹا جب اسکا بھائی خوشید اسے بچانے سے آیا تو غنڈوںنے اسے بھی شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ دونوں کے سر اور کندھوں پر شدید چوٹیںآئیں۔
واقعے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے ۔






