بھارت

بھارت : گجرات میں نام نہاد اونچی ذات کے ہندوئوں نے دلت کارکن کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا

احمد آباد:بی جے پی کے زیر اقتداربھارتی ریاست گجرات میں ذات پات کی بنیاد پر تشدد کے ایک دل دہلادینے واقعے میں نام نہاد اونچی ذات کے ہندوئوں نے ایک 60سالہ دلت کارکن کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاست کے علاقے نارول میں صفائی ستھرائی کرنے والے دلت کارکن کے بیٹے کی اونچی ذات کی ہندو خاتون سے شادی کے چند دن بعد بہو کے خاندان کے افراد نے اس کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔ ہندو لڑکی کے مشتعل خاندان نے عمر رسیدہ صفائی کارکن اور اس کی بیوی پر حملہ کیا۔مقتول کی شناخت بھیلال واگھیلا کے نام سے ہوئی ہے ۔ رپورٹس کے مطابق واگھیلا کے چھوٹے بیٹے سنی نے حال ہی میں اپنے خاندان کی مخالفت کے باوجود اونچی ذات کی ہندو خاتون سے شادی کی تھی۔واگھیلا پر حملہ عثمان پورہ میٹرو اسٹیشن کے قریب کیاگیا جہاں وہ اور ان کی اہلیہ معمول کے مطابق صفائی کے کام کے لیے گئے ہوئے تھے۔ جیسے ہی وہ وہاں پہنچے دلہن کے چچا، خالہ اور بہنوئی سمیت اس کے رشتہ داروں نے ان پر حملہ کیا۔عینی شاہدین نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ملزمان نے جوڑے پر لاٹھیوں اور لوہے کی سلاخوں سے حملہ کرنے سے پہلے ذات پات کی گالیاں دینا شروع کر دیں۔ تشددسے واگھیلا کی حالت خراب ہونے کے بعد اسے منی نگر کے ایل جی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔اس قتل سے دلتوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیموں میں شدید غم و غصہ پید اہوا ہے جنہوں نے فوری کارروائی اور ملوث افراد کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
دریں اثناء بی جے پی کے زیر اقتدار ریاست اتر پردیش میں علی گڑھ کے علاقے وجے گڑھ میں بھی نام نہاد اونچی ذات کے ہندوئوں نے ایک دلت کسان اور اس کی بیوی پر حملہ کیا ۔ ان کی چیخیں سن کر کسان کے والد چیترام اور ایک پڑوسی للت موقع پر پہنچے، لیکن انہیں بھی مارا پیٹا گیا اور گالیاں دی گئیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button