پاکستان

بھارت دہشت گردی اور انتہاء پسندی کا عالمی مرکز بن چکا ہے،طاہر محمود اشرفی

بہار کے وزیراعلیٰ کی طرف سے مسلم خاتون کے حجاب اتارنے کی شدید مذمت

اسلام آباد :چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہاہے کہ بھارت دہشت گردی اور انتہاء پسندی کا عالمی مرکز بن چکا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق طاہر محمود اشرفی نے ایک ویڈیو پیغام میں بھارتی ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی طرف سے ایک مسلم خاتون کا حجاب زبردستی اتارنے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت اس وقت انتہاپسندی کا مرکز بن چکا ہے۔ اس واقعے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ او آئی سی ،معرب لیگ اورپورے عالم اسلام کو بھارت سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت میں ہندوتوا بی جے پی کی حکومت کے دور میں اقلیتوں خصوصا مسلمانوں کے ساتھ رواامتیازی سلوک جاری ہے انہیں منظم طریقے سے وحشیانہ ظلم وتشدد کانشانہ بنایا جارہاہے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعلی کے عہدے پر فائز شخص کی طرف سے مسلم خاتون کا زبردستی حجاب اتارنا انتہائی شرمناک اور قابل مذمت اقدام ہے ۔طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ مودی کے ہندوتوا ایجنڈے کے تحت بھارت ایک دہشت گرد ریاست بن چکاہے اور بھارت کینیڈا، برطانیہ ، امریکہ اور آسڑیلیامیں دہشت گردی پھیلا رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت پاکستان میں بھی براہ راست طورپر دہشتگردوں کی سرپرستی جاری رکھے ہوئے ہے ۔ انہوں نے سیکریٹری جنرل او آئی سی ، عرب لیگ کے سربراہ اور عالم اسلام کے ممالک سے اپیل کی کہ وہ اس انتہائی شرمناک اور قابل مذمت واقعے پر بھارت سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button