پاکستان

ناروے کے وزیر خارجہ کی طرف سے تنازعہ کشمیر کا ذکرکرنے پر بھارت سیخ پا

اسلام آباد: ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ ان کی بات چیت کے دوران جموں و کشمیر اور افغانستان سمیت علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا جس پر نئی دہلی کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ناروے کے وزیر خارجہ نے یہ بات اپنے دو روزہ دورہ پاکستان کے دوران جمعرات کو اسحق ڈار کے ساتھ ایک مشترکہ میڈیا بریفنگ کے دوران کہی۔یہ ایک دہائی میں ناروے کے کسی بھی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ پاکستان تھا۔پاکستانی قیادت کے ساتھ اپنی بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے ایسپن بارتھ نے کہا کہ انہیںجموں و کشمیر سے لے کر افغانستان تک علاقائی مسائل پر بات کرنے کا موقع ملا۔بریفنگ کے دوران اسحق ڈار نے کہا کہ انہوں نے ناروے کے وزیر خارجہ کوطویل عرصے سے حل طلب تنازعہ جموں و کشمیرسے آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے ایسپن بارتھ کی توجہ بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے فیصلے کے بعد علاقائی سلامتی کی غیر مستحکم صورتحال کی طرف بھی مبذول کرائی۔بعد ازاں نئی دہلی نے جموں و کشمیر کے حوالے سے ناروے کے وزیر خارجہ کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا ۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال سے جب ایسپن بارتھ کے بیان کے بارے میں پوچھا گیا توانہوں نے نئی دہلی کا اٹوٹ انگ کا وہی پرانا راگ الاپا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button