بھارت

”را “کی تخریبی کارروائیاں جنوبی ایشیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ

نئی دہلی: پورے جنوبی ایشیا پر اپنا تسلط جمانے کے جنون میں مبتلا بھارت اپنے ہمسایہ ملکوں میں بدامنی پھیلانے کے لیے اپنی خفیہ ایجنسی ”را “کا بھر پوراستعمال کر رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت اور اس کی ایجنسی ” را “کی ایک گھناﺅنی تاریخ ہے۔
بھارت سری لنکا میں ایل ٹی ٹی ای کو بھر پور مدد فراہم کر رہا ہے ،میانمار میں شورشوں کی حمایت کر رہا ہے اور بنگلہ دیش کی سیاست میں جوڑ توڑ کر رہا ہے۔ را سری لنکا میں کئی دہائیوں کی خونریزی کی ذمہ دار ہے ۔ را نے سری لنکا میں بھارت نواز حکومت قائم کرنے کے مقصد کے تحت 2019میں وہاں بم دھماکے کرائے۔ بھارت اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیے لیے بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کی حکومت کی مکمل سرپرستی کرتا رہا ہے ۔بھارت شہریوں کے خلاف جنگی جرائم میں ملوث میانمار کی فوجی حکومت کی مدد کر رہا ہے اور اسے ہتھیار فراہم کر رہا ہے ۔
بھارت نے کبھی پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا اور وہ مملکت کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔ ”را “پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کیلئے پیش پیش ہے ۔ را کے جاسوس کلبھوشن کی بلوجستان میں گرفتاری یہاں دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کا ایک واضح ثبوت ہے۔
را کی تخریبی کارروائیوں سے پورے جنوبی ایشیا کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ خطے میں بھارت اور اسکی خفیہ ایجنسی ”را“ کے گھناﺅنے کا کردار کا نوٹس لے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button