بھارت

اترپردیش : بی جے پی حکومت نے مسلمانوں کے صدیوں سے جاری میلے پر پابندی عائد کر دی

لکھنو:
بھارتی ریاست اتر پردیش میں بی جے پی حکومت نے ضلع سنبھل میں مسلمانوں کے صدیوں پرانے میلے پر پابندی عائد کردی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بی جے پی حکومت نے گیارہویں صدی کی قابل احترام شخصیت سید سالار مسعود غازی کی یاد میں ضلع سنبھل میں منعقدہونیوالے روایتی نیجا میلے پر پابندی لگا دی ہے۔یہ میلہ ہر سال ہولی کے بعد منعقد ہوتاہے۔ یہ میلہ طویل عرصے سے ہندو مسلم ہم آہنگی کا مرکز رہا ہے اورغازی میاں کے مزار پر ہندو اور مسلم دونوں برادریوں کے عقیدت مند آتے ہیں۔ تاہم فرقہ پرست بی جے پی حکومت نے اپنے فرقہ وارانہ بیانیے کو ہوا دینے کے لیے میلے پر پابندی عائد کر دی ہے ، جس سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہو ئے ہیں ۔ میلے کا انتظام سنبھالنے والی نجا کمیٹی کے صدر شاہد حسین مسعودی نے بی جے پی حکومت کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ صدیوں سے جاری اس میلے پر اب کیوں پابندی لگائی جا رہی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بھی میلے پر پابندی عائد کرنے پر ریاستی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ بی جے پی ملک میں اتحاد اور بھائی چارے کی ہر علامت کو مٹا رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button