مقبوضہ جموں و کشمیر

دہلی کی عدالت نے انجینئر رشید کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

نئی دہلی:نئی دہلی کی ایک عدالت نے کشمیری سیاستدان اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن انجینئر رشید کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے، جو ایک بے بنیاد مقدمے میں 2019 سے تہاڑجیل میں قید ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انجینئر رشید نے بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا کے اجلاس میں شرکت کیلئے پیرول پر عبوری ضمانت کی درخواست دی تھی جو ایڈیشنل سیشن جج چندر جیت سنگھ نے خارج کر دی ۔
انجینئر رشید نے گزشتہ برس ہونے والے بھارتی پارلیمنٹ کے انتخابات میں بارہمولہ حلقے سے نیشنل کانفرنس کے رہنما اور مقبوضہ علاقے کے موجودہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو شکست دی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button