ہلاکتیں
کٹھوعہ :بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک کشمیری نوجوان شہید
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران ضلع کٹھوعہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوان کو بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے پنجتیرتھی میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔
بھارتی فورسز کی جانب سے 23مارچ کو ضلع کٹھوعہ میں آپریشن شروع کیا گیا تھا،جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔KMS-Y






