مقبوضہ جموں و کشمیر
پونچھ کے 5علاقوں میں بھارتی فورسز کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں

جموں:بھارتی فورسز نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے 5علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تلاشی کی کارروائیاں پولیس کے ا سپیشل آپریشن گروپ اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی مشترکہ ٹیموں نے شروع کی ہیں ۔یہ کارروائیاں بہرامگلہ-چتران سیلان، کالا جھولا اور نکہ نار کے جنگلات ،گورسائی مستندرہ جابری اور منکوٹ اوردیگر علاقوں میں شروع کی گئی ہیں





