مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر :میرواعظ کا عازمین حج کی تعداد میں کمی پر اظہار تشویش

mair

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق نے عازمین جج کی تعداد میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ نے سرینگر میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال مقبوضہ جموں و کشمیر سے حج کے لیے جانے والے عازمین کی سب سے کم تعداد دیکھنے میں آئی ہے۔انہوں نے لوگوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ حج پر عمرہ کو ترجیح دیتے ہیں یا زیادہ آسان حالات جیسے ٹھنڈے موسم کی توقع میں حج کو ملتوی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی مشاہدے میں آیا ہے کہ بہت سے لوگ یہ بھی قصد کرتے ہیں کہ جب وہ تمام دنیاوی ذمہ داریوں سے فارغ ہوں تو حج بیت اللہ کریں گے جو کہ درست طریقہ نہیں ہے۔میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ اگرچہ عمرہ بھی بہت زیادہ فضیلت رکھتا ہے تاہم حج اسلام کے بنیادی ارکا ن میں سے ایک ہے لہذا جو لوگ اس کی استطاعت رکھتے ہوں انہیں اس میں ہرگز تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے اور کوئی نہیں جانتا کہ کل کیا ہوگا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما نے مزید کہا کہ جج بیت اللہ میں جسمانی مشقت کی ضرورت ہوتی ہے اور جب کسی کے پاس جسمانی قوت و طاقت اور اچھی صحت ہوتی ہے تو وہ یہ فریضہ بہترین طریقے سے انجام دے سکتا ہے۔انہوں نے مسلم کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ حج کو اولین ترجیح دیں اور اس بنیادی فریضہ کو بلا تاخیر پورا کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button