مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: بھارتی فوجی کی حادثاتی موت یا خودکشی

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع کشتواڑ میں ایک بھارتی فوجی گولی لگنے سے ہلاک ہوگیاہے تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ وہ غلطی سے گولی چلنے سے ہلاک ہواہے یا اس نے خودکشی کرلی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکام نے بتایا کہ فوجی اہلکار آج صبح ڈیوٹی کے دوران مردہ پایا گیا۔اسے فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ اس کی شناخت27سالہ وجے کمار کے طور پر کی گئی ہے جو بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے جھن جھنو کا رہنے والا تھا۔واضح رہے مقبوضہ جموں وکشمیر میں تعینات بھارتی فوجی اکثر ذہنی دبائو ، گھریلو پریشانیوں اوراعلیٰ افسران کے نامناسب رویے کی وجہ سے تنگ آکر خودکشی کرلیتے ہیں اوراب تک سینکڑوں بھارتی فوجی خودکشی کرچکے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button