انسانی حقوق

مودی حکومت نے2 برس میں 83ہزار سے زائد غیر کشمیریوںکو ڈومیسائل سرٹیفکیٹس جاری کیے

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ دو سالوں میں 83ہزار سے زائد غیر مقامی افرادکو ڈومیسائل سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے۔ اس بات کا اعتراف مقبوضہ علاقے کی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران کیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ انکشاف پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے قانون ساز عبدالوحید پرہ کے ایک سوال کے تحریری جواب میں کیا گیا۔
تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکام کی جانب سے غیر مقامی افراد کو جاری کیے گئے ڈومیسائل سرٹیفکیٹس کی اصل تعداد لاکھوں میں ہے۔
یادر ہے کہ مودی حکومت نے اگست 2019میں مقبوضہ علاقے میں ڈومیسائل قوانین میں تبدیلی لائی جسکا واحد مقصد غیر کشمیری بھارتی ہندوﺅں کو علاقے کے ڈومیسائل سرٹیفکیٹس جاری کرکے یہاں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button