بھارت

مغربی بنگال میں متنازعہ وقف ترمیمی قانون نافذ نہیں کیا جائے گا،ممتا بنر جی

کولکتہ: بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے کہا ہے کہ انکی حکومت متنازعہ وقف ترمیمی قانون کو ریاست میں نافذ نہیں کرے گی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ممتا بنر جی نے ایک بیان میں کہا کہ انکی حکومت اقلیتوں کی جان و مال کی ہرصورت حفاظت کرے گی۔ ممتا بنر جی نے کہا کہ انہیں یہ احساس ہے کہ وقف ترمیمی قانون سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت عوام کو اس قانون کی وجہ سے ہرگز بٹنے نہیں دے گی۔
یاد رہے مودی حکومت نے حزب اختلاف کے تمام تر اعتراضات اور مسلمانوں کی سخت مخالف کے باوجود حال ہی میں وقف ترمیمی بل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں راجیہ سبھا اور لوک سبھا سے منظور کیا اور بعد میں صدر دروپدی مرمو نے اس پر دستخط کر دیے جس کے بعد یہ باقاعدہ قانون بن گیا۔ پورے بھارت میں اس وقت مسلمان اس قانون کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button